latest newsWorld

بڑھتی قیمتیں عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہی ہیں، ایرانی وزیر خزانہ

ایران کے وزیر خزانہ سید علی مدنی زادہ نے کہا ہے کہ افراطِ زر اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قوتِ خرید میں کمی نے عوام پر شدید دباؤ بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور امید ہے کہ ان اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

ایرانی وزیر خزانہ نے ان اقدامات کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button