latest newsPakistan

سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کے خلاف درخواست 15 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی تقرری کے خلاف ایڈووکیٹ شیر افضل مروت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ درخواست پر 15 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سزا یافتہ شخص کسی عوامی عہدیدار کی نامزدگی کا اختیار نہیں رکھتا۔

درخواست میں سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کو قانونی بنیادوں پر چیلنج کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button