latest newsPolitics

علی امین ہوں یا سہیل آفریدی، دہشتگردی کیخلاف ان کی پالیسی ایک جیسی ہے، یہ دہشت گردوں کو اپنا بچہ کہتے ہیں: حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ  گنڈاپور کے دور میں بھی صوبے میں دہشتگردی تھی، شہدا کے جنازے میں علی امین نہیں جاتے تھے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی شہدا کے نماز جنازے پر  نہیں جاتے، علی امین گنڈاپور ہوں یا سہیل آفریدی پی ٹی آئی کی پالیسی ایک ہی ہے۔

حنیف عباسی نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مالی اور جانی نقصان ہوا کیا بدلے میں دنیا میں کسی سے ایک روپیہ بھی لیا، کیا وزیراعلیٰ بلوچستان فرنٹ فٹ پر دہشتگردی کے خلاف نہیں لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ایک وزیراعلیٰ دہشتگردوں کی سہولتکاری کررہے ہیں، دہشتگردوں کو انٹیلی جنس معلومات اسرائیل اور پیسا بھارت فراہم کرتا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے چالیس ہزار دہشت گردوں سے متعلق کہا کہ یہ اپنے بچے ہیں، انکی پالیسی یہی ہے کہ یہ دہشتگردوں کو اپنا بچہ کہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button