latest newsShowbiz

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ممبئی: معروف بھارتی اداکار اور ہدایت کار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو گوا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے تقریباً 45 منٹ تک کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔

نانا پاٹیکر نے 1978 میں فلم گمن سے اداکاری کا آغاز کیا اور بعد ازاں پرندہ، کرانتی ویر، پراہار، خاموشی، نٹسمراٹ اور ویلکم سمیت متعدد کامیاب فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ وہ ہندی اور مراٹھی سینما کے معروف اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔

بین الاقوامی نشریاتی ادارے اردو نیوز کی جانب سے جاری کردہ پوسٹر

نانا پاٹیکر کو تین مرتبہ نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ انہیں بھارت کے سول اعزاز پدم شری سے بھی نوازا گیا تھا۔ ان کے انتقال پر بھارتی فلمی صنعت اور سیاسی شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button