Businesslatest news

بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اضافی رقم اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں صارفین پر تقریباً 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین پر بجلی کی قیمت میں اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button