پرانا سمارٹ فون بھی آسکتا ہے کام، پیسے بچانے کے 10 آسان طریقے

اگر آپ نئے فلیگ شپ سمارٹ فونز خریدنے کے شوقین ہیں تو پرانے فون کو فروخت کرنے کے بجائے اسے مختلف کارآمد کاموں کے لیے استعمال کرکے اضافی اخراجات سے بچ سکتے ہیں۔
1۔ وائرلیس ویب کیم
پرانے فون کے کیمرے کو ویب کیم کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مختلف مفت ایپس کی مدد سے فون کو کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے لیے ویب کیم بنایا جاسکتا ہے۔
2۔ یونیورسل ریموٹ کنٹرول
پرانا سمارٹ فون مختلف گھریلو ڈیوائسز کے لیے یونیورسل ریموٹ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے کئی ایپس دستیاب ہیں۔
3۔ گاڑی کا ڈیش کیم
مہنگا ڈیش کیم خریدنے کے بجائے پرانے فون کے کیمرے کو ڈیش کیم کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مناسب ایپ اور فون ہولڈر کے ذریعے یہ کام آسانی سے ممکن ہے۔
4۔ الارم کلاک
پرانے فون کو الارم کلاک کے طور پر استعمال کرکے نیا الارم خریدنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ مختلف ایپس کے ذریعے پسندیدہ گانے کو بھی الارم ٹون بنایا جاسکتا ہے۔
5۔ ای ریڈر
مطالعے کے شوقین افراد پرانے فون کو ای ریڈر میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ غیر ضروری ایپس اور ڈیٹا حذف کرکے مفت ای ریڈر ایپس انسٹال کی جاسکتی ہیں۔
6۔ سکیورٹی کیمرا
پرانے فون کو گھر کی نگرانی کے لیے سکیورٹی کیمرے کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مناسب ایپ اور وائی فائی کنکشن کے ذریعے فون کیمرے کی ویڈیو دوسرے ڈیوائس پر دیکھی جاسکتی ہے۔
7۔ ایم پی تھری پلیئر
پرانے فون سے غیر ضروری ڈیٹا حذف کرکے اسے صرف میوزک پلیئر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، یوں الگ ایم پی تھری پلیئر خریدنے کا خرچ بچ سکتا ہے۔
8۔ گیمنگ ڈیوائس
پرانا فون موبائل گیمز کے لیے مخصوص گیمنگ ڈیوائس بن سکتا ہے۔ بعض سروسز کے ذریعے کلاؤڈ یا کنسول گیمز بھی موبائل پر کھیلی جاسکتی ہیں۔
9۔ ڈیجیٹل فوٹو فریم
اپنی پسندیدہ تصاویر کا البم بنا کر پرانے فون کو ڈیجیٹل فوٹو فریم میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ سلائیڈ شو کے ذریعے تصاویر مسلسل اسکرین پر دکھائی جاسکتی ہیں۔
10۔ اضافی میڈیا ڈیوائس
پرانے فون کو فلمیں، ویڈیوز، موسیقی یا پوڈکاسٹ محفوظ کرنے کے لیے الگ میڈیا ڈیوائس کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یوں پرانا اسمارٹ فون محض ایک غیر ضروری ڈیوائس نہیں بلکہ کئی ایسے کام انجام دے سکتا ہے جن کے لیے الگ سے رقم خرچ کرنا پڑتی ہے۔



