latest newsPolitics

بلاول بھٹو زرداری جوڈیشل کمیشن کے رکن نامزد

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن فاروق ایچ نائیک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری کو ان کی جگہ نامزد کیا گیا ہے۔ ان کی نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ فاروق ایچ نائیک  نے اپنا استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن آفتاب شیخ نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن کے خالی ہونے والے ارکان کی نئی نامزدگیاں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے جلد کی جائیں گی۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے لیے اہم آئینی فورم ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹ سے رکن نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button