latest newsPoliticsWorld

سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں سے دفاعی تعلقات قائم ہیں اور پاکستانی فوجی دستے بھی کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں تعینات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی فوجی دستے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ریاض میں ہوا تھا، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں اجتماعی دفاعی وعدوں پر فوری عملی پیش رفت اور ضروری فوجی قوت و صلاحیتیں سعودی عرب میں فوری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تینوں ممالک کی سلامتی اجتماعی سلامتی کا لازمی حصہ ہے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا اجتماعی دفاع کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button