crimelatest news

پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں منشیات کے خلاف 2 کامیاب کارروائیاں

راولپنڈی: پاکستان نیوی کے جہاز یرموک نے بحیرہ عرب میں پاکستانی ساحل سے دور انسدادِ منشیات کی 2 کامیاب کارروائیاں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائیوں کے دوران 2 کشتیوں کو روک کر تلاشی لی گئی، جن کے خفیہ خانوں سے تقریباً 850 کلو آئس اور 2 ہزار کلو چرس برآمد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قبضے میں لی گئی منشیات کی مجموعی مالیت تقریباً 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے۔

برآمد شدہ منشیات کو مزید تلفی اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button