latest newsweather
ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی صبح مختلف بڑے شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت اسلام آباد 21، لاہور 24، کراچی 28، پشاور 25، کوئٹہ 16، گلگت 11، مری 14 اور مظفرآباد 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں سری نگر، جموں، لیہہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ پلوامہ اور اننت ناگ میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
علاقے میں کم سے کم درجہ حرارت سری نگر اور پلوامہ میں 12 جبکہ جموں میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



