latest newsSports

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا

دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کا 13 رکنی پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا، جہاں ایئرپورٹ پر ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

دستے میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 8 کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے 5 آفیشلز شامل ہیں، جبکہ اسکواڈ کے باقی 5 کھلاڑی منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچز 11 اور 13 اکتوبر کو بھی راولپنڈی میں ہی ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button