latest newsWorld

بحری قزاقوں کے حملے میں متاثرہ پاکستانی جہاز کا عملہ وطن واپس پہنچ گیا، 3 میتیں بھی منتقل

کراچی: بحری قزاقوں کے حملے میں متاثرہ جہاز کا پاکستانی عملہ وطن واپس پہنچ گیا۔ چار زخمی پاکستانیوں اور تین جاں بحق افراد کی میتیں بھی پاکستان منتقل کردی گئیں۔

کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر زخمیوں کا گورنر سندھ نہال ہاشمی، صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ اور سعید غنی، ایم کیو ایم رہنماؤں فاروق ستار اور وسیم اختر، جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق، ڈی جی وزارت خارجہ عرفان سومرو اور دیگر شخصیات نے استقبال کیا۔

زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اہل خانہ کے حوالے کردی گئیں۔ چار زخمیوں میں سے دو کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر دو کو اسلام آباد اور لاہور بھیجا جائے گا۔

جناح اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کی ڈاکٹر صنوبر کے مطابق ایک زخمی کی پسلی اور دوسرے کے بازو میں گولی لگی ہے۔ دونوں زخمیوں کو ان کی خواہش پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ یہ دکھ کی گھڑی ہے۔ حکومت پاکستان جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے اور ایک ایک پلاٹ فراہم کرے گی۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے محمود احمد انصاری اور رفیع اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جبکہ کاشف عمر کی نماز جنازہ پیر کو ادا کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button