latest newsPolitics
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کرک پہنچ گیا

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا۔
اس سے قبل سہیل آفریدی بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور سے لکی مروت پہنچے، جہاں کارکنوں نے ہیلی پیڈ پر ان کا استقبال کیا۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مفاد کے خلاف بند کمروں میں بنائی گئی پالیسیاں قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران امن تھا، جبکہ موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے دہشت گردی ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ان کی تجویز کردہ پالیسی پر عمل کرکے 100 دن میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔
سہیل آفریدی نے بتایا کہ لانگ مارچ کل کرک سے روانہ ہوگا اور ہر روز کے سفر کا منصوبہ جاری کیا جائے گا۔



