latest newsSports

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، صاحبزادہ فرحان کپتان برقرار رہنے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے صاحبزادہ فرحان سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کپتان برقرار رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سیریز کے لیے احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور وسیم جونیئر کو ممکنہ طور پر اسکواڈ سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے، جبکہ بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے ارکان کی اسلام آباد میں رپورٹنگ متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button