latest newsPakistan

وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا لاہور ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ

لاہور(عمران اسلم)وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا اور پلیٹ فارم نمبر 2 اور 4 کی توسیع کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔

وزیرِ ریلوے نے پلیٹ فارم نمبر 4 پر غیر معیاری بینچز کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام غیر معیاری بینچز فوری ہٹا کر معیاری نئے بینچز نصب کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور جاری منصوبوں کی براہِ راست نگرانی کے لیے ڈی ایس آفس لاہور ریلوے اسٹیشن منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

محمد حنیف عباسی نے فیملی اور ایگزیکٹو لاؤنجز میں ایئر کنڈیشننگ سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ مسافروں نے اے سی ہالز میں بہترین سہولیات کی فراہمی پر وزیرِ ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ ریلوے نے کہا کہ مسافروں کو معیاری اور آرام دہ سفر فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ریلوے اسٹیشنز پر مسافر سہولیات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button