راکھی ساونت کی گووندا اور کومل رانی کے تنازع پر تنقید

بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے اداکار گووندا، ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا اور فلم ’روپا‘ کی شریک اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے درمیان جاری تنازع پر ایک بار پھر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں کومل رانی کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھے جانے کے بعد راکھی ساونت نے ان پر تنقید کی اور گووندا کی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر بھی سوالات اٹھائے۔
پاپارازی سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ وہ گووندا سے خوش نہیں ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ ’’گووندا جی، پورا ملک آپ سے ناراض ہے۔‘‘
بعد ازاں راکھی نے کومل رانی کا ذکر کرتے ہوئے طنزیہ انداز اپنایا اور سوال کیا کہ کومل کون ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کومل ان کے اور دیگر مشہور شخصیات کے بارے میں باتیں کر رہی ہیں۔
راکھی نے سنیتا آہوجا کا حوالہ دیتے ہوئے کومل کو مخاطب کیا اور کہا کہ وہ ان سے نہ الجھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سنیتا نہیں ہیں اور ان سے الجھنے کی صورت میں سخت ردعمل دیں گی۔
گووندا کے ساتھ کومل رانی کا نام جوڑے جانے کی افواہوں پر راکھی نے انہیں طنزیہ انداز میں ’’پتی چور‘‘ بھی قرار دیا۔
گفتگو کے دوران جب پاپارازی نے کومل کے مانگ میں سندور بھرنے سے متعلق خبروں کے بارے میں سوال کیا تو راکھی نے طنزیہ انداز میں پوچھا، ’’ہاں، چیچی بھیا کے نام کا سندور؟‘‘



