latest newsPolitics

مذاکرات کی ناکامی کے باوجود لانگ مارچ ہوگا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:  تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کی خواہش تھی کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوتے، تاہم فریقین میں مذاکرات کے اگلے مرحلے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ برقرار ہے اور یہ ہوگا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ لانگ مارچ کی آڑ میں ایسا کوئی اقدام نہیں ہونا چاہیے جس سے صوبے کے عوام میں تناؤ پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں کسی معاملے کو آخری نہیں کہنا چاہیے، کیونکہ سیاست میں کوئی چیز حتمی نہیں ہوتی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button