latest newsPolitics
پونچھ کی غیر یقینی صورتحال کا پرامن حل نکالیں گے، صدر آزاد کشمیر

مظفرآباد: صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے کہا ہے کہ پونچھ کی غیر یقینی صورتحال کا پرامن حل نکالا جائے گا اور عوامی مسائل جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ایک بیان میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ احتجاج کرنے والے ہمارے اپنے لوگ ہیں، ان کے مسائل کا جلد حل نکالیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ نئی حکومت کو کچھ وقت دیا جائے، عوامی مسائل حل کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے کہا کہ حکومت پہلے 100 دنوں کے دوران اپنے منصوبے عوام کے سامنے پیش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔



