latest newsPolitics

مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، کل ایک اور دور ہوگا: علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد(ہم شہری) اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے رکن علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے اور فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مذاکرات میں بعض چھوٹے معاملات پر بات ہوئی، تاہم نتائج تک نہیں پہنچ سکے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ بھی حل نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوشش تھی کہ مذاکرات کو کسی نتیجے تک پہنچایا جائے، تاہم بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج تک رسائی کے معاملے پر بھی ڈیڈلاک برقرار ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس کے مطابق دہشت گردی کے معاملے پر نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے بھی اپوزیشن کو تحفظات ہیں۔

اپوزیشن ارکان نے بتایا کہ مذاکرات کا ایک اور دور کل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button