crimelatest news

لاڑکانہ میں فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق

لاڑکانہ() رتوڈیرو کے جیکب آباد روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ اور تین بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے جیکب آباد روڈ پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ایک باپ اور اس کے تین بیٹے جبکہ ایک راہ گیر بھی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button