latest newsPolitics
عمران خان سے ملاقات تک لانگ مارچ مؤخر نہیں ہوگا، محمود خان اچکزئی

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور ان کی بہنوں کی رہائی سے قبل لانگ مارچ ختم نہیں کیا جائے گا۔ لانگ مارچ ختم کرنے یا اس حوالے سے کوئی فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد ہی ممکن ہوگا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا کہ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ضمانت دیتے ہیں کہ ملاقات کے بعد سہیل آفریدی میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہونے والا مشترکہ فیصلہ قبول کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ سب سے پہلے عمران خان کی بہنوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ملاقات و رہائی کے مطالبات پورے ہونے تک لانگ مارچ ختم نہیں ہوگا۔



