latest newsPoliticsWorld

محسن رضائی کا ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ، ’’امریکی صدر صرف باتیں کیے جا رہے ہیں‘‘

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت کا تعین ایرانی عوام، مسلح افواج اور میزائل کرتے ہیں۔

ایک بیان میں محسن رضائی نے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلسل ناکامیوں کے باوجود وہ صرف باتیں کیے جا رہے ہیں اور اب ان کے الفاظ ان کے اپنے خیالات سے بھی آگے نکل چکے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج ایران کے خوف کے باعث آبنائے ہرمز سے 500 کلومیٹر سے زیادہ دور چلی گئی ہیں۔

ایرانی کمانڈر کے مطابق امریکی فوج نے ایرانی پانیوں سے 500 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر اپنی پوزیشنیں قائم کرلی ہیں اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر امریکی افواج مزید پیچھے ہٹ سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button