latest newsPakistan
وزیر ریلوے حنیف عباسی کی منصورہ آمد، حافظ محمد ادریس کے اہلِ خانہ سے تعزیت

لاہور (عمران اسلم ): وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر حافظ محمد ادریس مرحوم کے گھر منصورہ جا کر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ حافظ محمد ادریس مرحوم ان کے دیرینہ دوست اور عزیز بھائی تھے، ان کے انتقال پر انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ حافظ محمد ادریس ایک مخلص، کھرے اور بااصول انسان تھے۔ ان کی سیاسی، سماجی اور قومی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
محمد حنیف عباسی نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔



