latest newsPoliticsWorld
ایران امریکی جواب کا جائزہ لے رہا ہے، مذاکرات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے: مسعود پزشکیان

تہران(ہم شہری) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی تجاویز پر امریکی جواب کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا اور مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم امریکا کے دباؤ کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا۔



