Businesslatest news

لاہور چیمبر کے انتخابات، علی حسام اصغر نے صدر کا چارج سنبھال لیا

لاہور(ہم شہری) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں کامیابی کے بعد علی حسام اصغر نے صدر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

لاہور چیمبر کے انتخابات میں 25 سال بعد پیاف میاں نثار گروپ کو شکست ہوئی، جبکہ علی حسام اصغر گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاجر برادری کو ساتھ لے کر چلیں گے اور صنعت و تجارت کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پیٹرن ان چیف ڈاکٹر گوہر اعجاز نے علی حسام اصغر کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button