latest newsPakistan

ایران پر پابندیاں ہیں، پھر بھی آگے جاسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں: محسن نقوی

لاہور(عمران اسلم) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران میں ہر طرح کی صنعت موجود ہے، اگر پاکستان بھی ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ پر توجہ دے تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ کاروباری برادری کو جہاں بھی ضرورت ہوگی، وہ 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین چار ماہ کے دوران ایران کے متعدد دورے کیے اور جو لوگ ایران نہیں گئے، ان کے خیال میں شاید ایران ایک تباہ حال ملک ہوگا، تاہم ان کے ساتھ ایران جانے والے کئی افراد وہاں کے حالات دیکھ کر حیران ہوئے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایران میں ہر طرح کی صنعت قائم ہے اور اگر پاکستان بھی مقامی پیداوار کو فروغ دیتے ہوئے ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ پر چلے تو مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔ ایران پر پابندیاں عائد ہیں، اس کے باوجود وہ آگے بڑھ سکتا ہے تو پاکستان بھی ترقی کرسکتا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ مسائل کا حل برآمدات میں اضافے میں ہے، نظام کو ری سیٹ کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے کاروباری برادری کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بزنس پاسپورٹ پر کام جاری ہے اور کاروباری افراد کو درکار سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button