Businesslatest news
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتیں 3، 4 اور 5 اکتوبر کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔



