latest newsSports

ایشین گیمز: پاک بھارت کرکٹ فائنل بارش سے متاثر ہوا تو گولڈ میڈل مشترکہ دیا جائے گا

جاپان: ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ ایونٹ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

جاپان کے شہر نشین میں ہونے والے فائنل پر بارش کے باعث اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔ موسم کی پیش گوئی کرنے والے ادارے ایکیو ویدر کے مطابق ہفتے کی صبح بارش کا امکان 62 فیصد جبکہ دوپہر میں یہ امکان 25 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے کوارٹر فائنلز بھی بارش کے باعث منسوخ کیے گئے تھے۔

بارش سے میچ منسوخ ہوا تو گولڈ میڈل کس کو ملے گا؟

2026 کے ایشین گیمز میں بارش کے باعث فائنل کا نتیجہ نہ نکلنے کی صورت میں پاکستان اور بھارت کو مشترکہ طور پر گولڈ میڈل دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ طریقہ کار 2023 کے ہانگژو ایشین گیمز سے مختلف ہے، جہاں بھارت اور افغانستان کے درمیان مینز کرکٹ فائنل بارش کی نذر ہونے کے بعد بہتر ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر بھارت کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔

موجودہ ایڈیشن کے قواعد کے مطابق اگر پاک بھارت فائنل بغیر کسی نتیجے کے ختم یا مکمل طور پر منسوخ ہوجاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر گولڈ میڈل دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button