latest newsPakistan
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

لاہور(عمران اسلم)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے 14 دسمبر 2026 کو پولنگ کرانے کی تجویز دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے مجوزہ انتخابی شیڈول چیف سیکریٹری پنجاب کو ارسال کرکے صوبائی حکومت سے مجوزہ ٹائم لائن پر رائے طلب کی ہے۔ حتمی شیڈول الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق:
- 27 سے 30 اکتوبر: کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔
- 2 سے 5 نومبر: کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔
- 7 سے 11 نومبر: کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔
- 12 سے 16 نومبر: انتخابی ٹربیونلز اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔
- 18 نومبر: کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔
- 19 نومبر: امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔
- 20 نومبر: امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
- 14 دسمبر: بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کی تجویز ہے۔
- 17 دسمبر: ریٹرننگ افسران کی جانب سے نتائج کے اعلان کی تجویز ہے۔
مجوزہ شیڈول ہے، حتمی انتخابی شیڈول نہیں۔ اگست میں الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان انتخابات 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے درمیان کرانے پر اتفاق کی اطلاع دی گئی تھی موجودہ ڈرافٹ میں 14 دسمبر کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔



