latest newsPakistan

ڈی ایس ریلوے لاہور کی کھلی و ای کچہری، متعدد شکایات کا موقع پر ازالہ

لاہور(عمران اسلم) 2 اکتوبر 2026: ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور انعام اللہ نے کھلی و ای کچہری میں ریلوے ملازمین اور شہریوں کے مسائل سنے اور متعدد شکایات کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔

کچہری میں کوارٹرز الاٹمنٹ، ٹی ایل اے، تجاوزات اور ہاؤس ریکوزیشن سے متعلق شکایات زیرِ بحث آئیں۔ ڈی ایس ریلوے نے ہدایت کی کہ تمام شکایات کا میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ازالہ یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر ڈی ایس ریلوے انعام اللہ نے کہا کہ ہاؤس ریکوزیشن یا ہاؤس رینٹ میں سے ایک وقت میں صرف ایک سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔ ملازم ایک سہولت سے دستبردار ہو کر دوسری سہولت حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ملازمین اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ کھلی و ای کچہری کا بنیادی مقصد لوگوں کے مسائل سننا اور انہیں براہِ راست حل کرنا ہے۔

کچہری کے دوران ایک شہری نے سیالکوٹ ایکسپریس کی بحالی پر ریلوے انتظامیہ کو مبارک باد بھی پیش کی۔

ڈی ایس ریلوے انعام اللہ نے مزید کہا کہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ریلوے کے نظام میں بہتری لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ وزیر ریلوے کی ہدایات کی روشنی میں بہتری کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button