latest news
حکومتی اور اپوزیشن وفود کی ملاقات کل دوپہر 12 بجے ہوگی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ہم شہری) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملاقات کا پیغام موصول ہونے کے بعد اسے قبول کرلیا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق اپوزیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں حکومتی پیغام قبول کیا گیا۔ حکومت اور اپوزیشن کے وفود کے درمیان کل دوپہر 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں ملاقات ہوگی۔



