latest newsWorld

آپریشن غضب للحق: پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں پر فضائی اور ڈرون حملے

اسلام آباد: وزارت اطلاعات کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان نے افغانستان میں افغان طالبان رجیم کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ فضائی اور ڈرون حملوں کے ذریعے دو مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور کیمپوں کو تباہ کردیا گیا، جبکہ وہاں ذخیرہ کیا گیا اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔

وزارت اطلاعات نے کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس کے مطابق ڈرونز اور طیاروں کی مدد سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

وزارت کے مطابق ٹارگٹڈ فضائی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button