latest newsSports

ایشین گیمز کرکٹ: پاکستان اور بنگلادیش، بھارت اور سری لنکا کے سیمی فائنلز آج ہوں گے

نشین: ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ہوگا۔

جاپان کے شہر نشین میں جاری کرکٹ ایونٹ میں بارش کے باعث چاروں کوارٹر فائنلز مکمل نہیں ہوسکے، جس کے بعد بہتر رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

سیمی فائنلز کی تیاری کے لیے پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جہاں کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشق کی۔

ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کا فائنل ہفتہ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button