Businesslatest news
ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کردی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس فائلر بننے کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 روز کی توسیع کردی۔
ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی، جس میں توسیع کے بعد ٹیکس دہندگان اب 15 اکتوبر تک اپنے گوشوارے جمع کراسکیں گے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ستمبر میں ٹیکس وصولی کا 100 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔ رواں ماہ مجموعی طور پر ایک ہزار 390 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔



