latest newsWorld

امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں ادویات کی قلت، قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں

تہران: امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں ادویات کی قلت تشویشناک صورت اختیار کر گئی ہے، جہاں متعدد ضروری دوائیں نایاب ہوگئی ہیں جبکہ دستیاب ادویات کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایران اپنی ضرورت کی تقریباً 80 فیصد ادویات مقامی طور پر تیار کرتا ہے، تاہم بیشتر ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کے لیے درآمدات پر انحصار کیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خام مال کی درآمد پہلے امریکی پابندیوں اور بحری ناکہ بندی سے متاثر ہوئی، جبکہ ایرانی ایئرلائنز پر عائد پابندیوں نے بھی ادویات اور خام مال کی ترسیل کو مزید متاثر کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران میں افغانستان، پاکستان اور عراق سے بھی ادویات اسمگل کی جا رہی ہیں، تاہم ان ممالک میں ادویات کی قیمتیں ایران کے مقابلے میں زیادہ ہونے کے باعث یہ طریقہ کار بھی عام شہریوں کے لیے مہنگا ثابت ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button