latest newsWorld
سنگاپور میں سرکاری ملازمین کی شادیاں کرانے کے لیے میچ میکنگ سروس کا آغاز

سنگاپور: ملک میں شرحِ پیدائش میں ریکارڈ کمی کے بعد حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے شادی کرانے کی باضابطہ میچ میکنگ سروس شروع کردی۔
سرکاری میچ میکنگ سروس کی ایپ پر شہری شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے ایک سروے میں حصہ لیتے ہیں، جس میں ان کی دلچسپیوں، عادات اور اقدار سے متعلق سوالات شامل ہوتے ہیں۔
حکام کے مطابق سروے میں شرکت کے لیے عمر کی حد 21 سے 35 سال مقرر کی گئی ہے، جس کے ذریعے شرکا کی ترجیحات کی بنیاد پر ممکنہ رشتوں کی تلاش میں مدد دی جائے گی۔



