latest newsSports

ایس سی او ہاکی ٹورنامنٹ، بھارتی ٹیم کے رواں سال پاکستان آنے کے امکانات بڑھ گئے

اسلام آباد: بھارت کی ہاکی ٹیم کے رواں سال پاکستان کے دورے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تحت ایس سی او ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا، جس میں بھارت سمیت تنظیم کے رکن ممالک کی ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ٹورنامنٹ 20 نومبر سے 2 دسمبر 2026 تک اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا، جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

ایس سی او رکن ممالک کے وفد نے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور ٹورنامنٹ کے انتظامات اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ وفد میں بھارت کے ایس سی او کوآرڈی نیٹر بھی شامل تھے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے متعلقہ ممالک کی ہاکی فیڈریشنز کو دعوت نامے ارسال کر دیے ہیں اور ٹیموں کی شرکت کی تصدیق کے لیے 10 اکتوبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔

بھارتی ہاکی ٹیم کی شرکت کی حتمی تصدیق ابھی باقی ہے، تاہم بھارتی ایس سی او کوآرڈی نیٹر کے اسلام آباد میں وینیو کے دورے کے بعد اس کی شرکت کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button