latest newsPakistan

پشاور یونیورسٹی کے طلبا کو اسکالرشپ نہ ملنے پر ہائیکورٹ برہم، ایچ ای سی کو نوٹس

پشاور: پشاور ہائی کورٹ میں پشاور یونیورسٹی کے طلبا کو اسکالرشپ کی رقم نہ ملنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود طلبا کو اسکالرشپ کی رقم نہیں دی جا رہی۔ پشاور یونیورسٹی کے اسسٹنٹ رجسٹرار نے عدالت سے مزید وقت دینے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی کو 2 ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا ہے اور گزشتہ ماہ ملازمین کو تنخواہیں 16 تاریخ کو ادا کی گئیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ خیبر پختونخوا کا تعلیمی نظام تباہی کی طرف جا رہا ہے اور صوبے نے تعلیمی ترجیحات پس پشت ڈال دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدیم یونیورسٹی کو سنبھالا نہیں جا سکا، یونیورسٹی کی زمینیں کوڑیوں کے دام کرائے پر دی جا رہی ہیں، شعبے بند ہو رہے ہیں اور طلبا کی دلچسپی ختم ہو رہی ہے۔

عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ کو طلبا کا اسکالرشپ کا مسئلہ حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button