latest newsWorld
فرانس میں اسکولوں کی خراب صورتحال کے خلاف طلبہ کے احتجاج میں شدت

فرانس: اساتذہ کی کمی اور اسکولوں کی خستہ حال عمارتوں کے خلاف فرانسیسی طلبہ کے احتجاج کا دائرہ مزید اسکولوں تک پھیل گیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طلبہ کا کہنا ہے کہ کلاس رومز میں گنجائش سے زیادہ طلبہ موجود ہیں، اساتذہ کی کمی ہے جبکہ طویل اوقاتِ کار اور بعض اسکولوں میں شدید گرمی نے بھی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔
مظاہروں کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی جبکہ سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں زیادہ تر نوعمر طلبہ شامل ہیں۔
حکومت جمعرات کو 2027 کا بجٹ پیش کرے گی، جس میں حکومتی مالیاتی دباؤ کم کرنے کے لیے اخراجات میں کٹوتی کا امکان ہے۔
فرانس کے وزیر تعلیم ایڈورڈ جیفری کے مطابق مظاہروں کے آغاز سے اب تک طلبہ اور اسکول عملے سمیت 119 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر اسکول پرنسپلز اور اساتذہ شامل ہیں۔



