یوسی 15 سمن آباد میں بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے: ملک محمد ارشد
لاہور (شیخ طاہر علی): بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یونین کونسل 15 سمن آباد کے چیئرمین کے امیدوار ملک محمد ارشد مکہ سٹریٹ پہنچے، جہاں اہل علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کیں۔
ملک محمد ارشد نے مکہ سٹریٹ کے رہائشیوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی فراہمی، سٹریٹ لائٹس، صفائی ستھرائی اور نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس کے تعاون سے گیس پریشر بہتر بنانے، پرانی گیس لائنوں کی مرمت اور سردیوں میں بلا تعطل گیس کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ بسطامی روڈ اور مسلم کالونی میں بھی کام کیا جا رہا ہے۔
ملک محمد ارشد کا کہنا تھا کہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹس بحال کیے جائیں گے اور یونین کونسل 15 میں نئے پلانٹس بھی نصب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی میں تبدیل کیا جائے گا، گلیوں اور محلوں میں صفائی کے بہتر انتظامات یقینی بنائے جائیں گے اور یونین کونسل کے ہر گھر کے باہر کچرے کی باسکٹ لگائی جائے گی۔



