latest newsPakistan
سموگ کے تدارک کے لیے کارروائیاں، لاہور میں 5 صنعتی یونٹس سیل، 10 لاکھ روپے جرمانہ
لاہور (شیخ طاہر علی): محکمہ تحفظ ماحولیات نے سموگ کے تدارک کے لیے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ تین روز کے دوران لاہور میں 5 صنعتی یونٹس سیل کر دیے اور مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے۔
بادامی باغ میں ماڈرن اسٹیل یونٹ سیل کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ جی ٹی روڈ پر ملک اسٹیل کو سیل کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔
کرول میں راوی اسٹیل کو بھی سیل کر کے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ منو ٹیکسٹائلز کے خلاف کارروائی میں یونٹ سیل اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ڈیفنس روڈ پر یو ایس اپیرل کو سیل کرکے 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ گزشتہ تین روز کے دوران تین اسٹیل یونٹس پر مجموعی طور پر 3 لاکھ، جبکہ منو ٹیکسٹائلز اور یو ایس اپیرل پر مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔



