latest newsWorld

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی پرواز سعودی عرب میں اتار دی گئی، ہائی جیکنگ کا خدشہ مسترد

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی پرواز سعودی عرب میں اتار دی گئی، ہائی جیکنگ کا خدشہ مسترد کردیا گیا۔ ہائی جیکنگ الرٹ ضرور آیا تھا، لیکن طیارہ ہائی جیک نہیں ہوا۔ دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز FZ1073 کو دورانِ پرواز ہنگامی سگنلز موصول ہونے کے بعد سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا، جس سے ابتدائی طور پر ہائی جیکنگ کا خدشہ پیدا ہوا۔

رائٹرز کے مطابق بوئنگ 737 طیارے نے پہلے عمومی ہنگامی سگنل بھیجا، جبکہ کچھ دیر بعد ایسا سگنل بھی موصول ہوا جو ممکنہ غیر قانونی مداخلت یا ہائی جیکنگ کی نشاندہی کرتا ہے۔ طیارہ بعد ازاں شمال مغربی سعودی عرب کے تبوک ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گیا۔

واقعے کے بعد اسرائیل نے احتیاطی طور پر جنگی طیارے بھی روانہ کیے، جبکہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے صورتحال پر مشاورت کی۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے بھی فضائیہ کے کمانڈر کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔

بعد کی اطلاعات کے مطابق واقعہ ہائی جیکنگ نہیں تھا۔ ایک اسرائیلی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ طیارے کے دونوں پائلٹس کے درمیان جسمانی جھگڑا ہوا، جس کے دوران ہنگامی سگنلز بھیجے گئے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ سگنلز میں سے کوئی جان بوجھ کر بھیجا گیا یا نہیں۔

فلائی دبئی کی جانب سے فوری طور پر واقعے پر کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button