latest newsPolitics

بیرسٹر گوہر کی اسپیکر قومی اسمبلی سے آج ملاقات، گرفتار ارکان اور مذاکرات پر بات چیت متوقع

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر آج اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں گرفتار ارکانِ پارلیمنٹ کی رہائی اور حکومت و پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات سمیت دیگر امور پر بات چیت متوقع ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کے مستقبل اور پارٹی کی موجودہ صورتحال سے متعلق سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حالیہ اقدامات اور بیانات بھی پارٹی کے اندر زیرِ بحث ہیں۔

ملاقات کے دوران حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے، تاہم حکومت کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے حتمی مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button