latest newsWorld

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی پرواز میں ہائی جیکنگ کا شبہ، 150 سے زائد اسرائیلی مسافر سوار

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں مبینہ ہائی جیکنگ کا الرٹ موصول ہونے کے بعد اسرائیلی جنگی طیارے فضا میں بھیجے جانے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پرواز میں 150 سے زائد اسرائیلی مسافر سوار تھے اور مبینہ طور پر طیارے کا رخ سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشتبہ ہائی جیکنگ کے پیش نظر اسرائیل نے جنگی طیارے روانہ کیے، تاہم فلائی دبئی کی پرواز سے متعلق الرٹ اور موجودہ صورتحال تاحال واضح نہیں۔

اسرائیلی میڈیا Ynet Global کے مطابق واقعے سے متعلق مزید معلومات اور طیارے کی موجودہ پوزیشن کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button