Businesslatest news

آئی ایم ایف کا پاکستان سے مالیاتی استحکام اور گردشی قرضہ کم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مالیاتی استحکام برقرار رکھنے اور توانائی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو کم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کرے۔

پاکستان کے دورے پر موجود آئی ایم ایف مشن نے پاکستانی حکام سے کہا کہ مالیاتی استحکام کے لیے اصلاحات جاری رکھی جائیں اور گردشی قرضے کے مسئلے پر قابو پایا جائے۔

مشن نے یہ بھی زور دیا کہ اگر پٹرولیم لیوی میں کمی کی تجویز پر عمل کیا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں ہونے والے ریونیو نقصان کو پورا کرنے کے لیے متبادل ذرائع سے آمدن حاصل کی جائے۔

پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی کہ خلیجی جنگ کے باوجود ساختی اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ حکام کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام کو منتقل کیا جائے گا، تاہم کم آمدن والے اور کمزور طبقات کے لیے ہدفی سبسڈیز بھی فراہم کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button