latest newsWorld
نئی دہلی میں 17 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، طلبہ کے احتجاج پر گرفتاریاں

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک پارک میں 17 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف احتجاج کے لیے بڑی تعداد میں طلبہ سڑکوں پر نکل آئے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے احتجاج کرنے والے طلبہ کو منتشر کرنے کی کوشش کی، جبکہ کئی مقامات سے متعدد طلبہ کو گرفتار کیے جانے اور مبینہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔
نئی دہلی میں خواتین کے خلاف جنسی جرائم کے واقعات پر مبصرین اور شہری حلقوں کی جانب سے ایک بار پھر شہر میں خواتین کے تحفظ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔



