latest newsWorld

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی کی ساتھیوں پر فائرنگ، افسر سمیت 4 اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے علاقے بسوہلی میں سی آئی ایس ایف کے ایک اہلکار نے مبینہ تلخ کلامی کے بعد اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ شام تقریباً 6 بج کر 40 منٹ پر مشکاہ گاؤں میں قائم سیوا پاور پروجیکٹ میں تعینات سی آئی ایس ایف یونٹ میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق اہلکاروں کے درمیان مبینہ جھگڑے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل اودھیش کمار سنگھ نے دفتر میں داخل ہوکر اپنی سرکاری اے کے 47 رائفل سے ساتھیوں پر فائرنگ کردی۔ واقعے کے وقت اس کے پاس 150 گولیاں موجود تھیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ انکت کمار پانڈے، سب انسپکٹر لکشمن سنگھ، کانسٹیبل رفیق احمد اور کانسٹیبل سندیپ کمار شدید زخمی ہوئے، جو بعد ازاں ہماچل پردیش کے این ایچ پی سی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مشتبہ شوٹر اودھیش کمار سنگھ کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

حکام کے مطابق واقعے کے محرکات اور فائرنگ کی دیگر وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button