latest newsWorld

ایران میں سکیورٹی اہلکاروں کے قتل کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی

تہران: ایران نے سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دے دی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں افراد کو مشہد میں 4 سکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جنوری میں ہونے والے مظاہروں کے دوران دونوں افراد پر سکیورٹی اہلکاروں کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ عدالت کی جانب سے جرم ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت سنائی گئی، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے دونوں کو پھانسی دے دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button