latest newsShowbiz

پیرس فیشن ویک: ایشوریا رائے کا شاہانہ انداز، بلیک ویلویٹ گاؤن نے توجہ حاصل کرلی

پیرس: بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں شاندار بلیک ویلویٹ گاؤن اور قیمتی نگینوں سے جڑے تاج کے ساتھ ریمپ پر جلوے بکھیر کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ایشوریا نے کارسیٹ اسٹائل کے بلیک ویلویٹ فش ٹیل گاؤن کے ساتھ کرسٹل سے سجی کیپ زیب تن کی، جبکہ جیولری سے مزین تاج، ہلکے میک اپ اور اپنی روایتی سرخ لپ اسٹک سے لک مکمل کیا۔

ایونٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جہاں مداحوں نے اداکارہ کے شاہانہ انداز کو سراہا۔ ایشوریا نے پیرس فیشن ویک میں L’Oréal Paris کی نمائندگی کی اور ریہرسل کے دوران برطانوی اداکارہ سیمون ایشلے اور اپنی دیرینہ دوست ایوا لونگوریا سمیت دیگر عالمی شخصیات سے ملاقات بھی کی۔

L’Oréal Paris کے فیشن شو میں ایشوریا رائے کے علاوہ وائولا ڈیوس، کارا ڈیلیوین، جین فونڈا، کینڈل جینر اور دیگر معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ایشوریا رائے رواں برس بھی عالمی فیشن ایونٹس میں نمایاں نظر آئیں۔ کانز فلم فیسٹیول میں انہوں نے بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کی تیار کردہ سفید ساڑھی جبکہ ایک اور موقع پر دل کی شکل کے سلک باڈس اور پھولوں کی تفصیلات سے مزین گلابی گاؤن زیب تن کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button