latest newsPoliticsWorld

ایران نے امریکا کو شرائط پیش کردیں، ٹرمپ فیصلہ کرنے کے قابل نہیں: محسن رضائی

تہران(ہم شہری) ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران اپنی شرائط امریکا تک پہنچا چکا ہے، تاہم ان کے بقول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

محسن رضائی نے آذربائیجان کے نائب وزیراعظم شاہین مصطفیوف سے ملاقات میں کہا کہ ٹرمپ اس صورتحال میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں وہ نہ مذاکرات کرسکتے ہیں اور نہ جنگ کے حوالے سے فیصلہ کر پا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے مایوسی کے باعث فضائی محاصرہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران قفقاز میں امن کے قیام کے لیے تیار ہے، تاہم ان کے بقول امریکا کا خطے میں کوئی مستقبل نہیں اور ایران اس کے خلاف اپنی پوری قوت کے ساتھ کھڑا ہے۔

محسن رضائی کے مطابق ایران کو توقع تھی کہ اس کی سات نکاتی تجاویز پر امریکا منگل کو جواب دے گا، تاہم تاحال واشنگٹن کی جانب سے باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی کہہ چکے ہیں کہ تہران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور مذاکرات بحال کرنے سے متعلق سات روزہ منصوبہ امریکا کو ثالثوں کے ذریعے پیش کیا ہے۔ ایران کے مطابق منصوبے پر پیش رفت واشنگٹن کی جانب سے تہران کی شرائط قبول کیے جانے سے مشروط ہے۔

عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام سے متعلق مؤقف تبدیل نہیں ہوا، جبکہ مجوزہ منصوبے کا ایک اہم حصہ آبنائے ہرمز میں معمول کی جہازرانی بحال کرنے سے متعلق ہے۔

محسن رضائی نے مزید کہا کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف اپنا دفاع کیا ہے۔ دوسری جانب آذربائیجان کے نائب وزیراعظم نے اس تاثر کی تردید کی کہ ان کے ملک کی سرزمین ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button